نیوزی لینڈ حملے پر اظہار افسوس مشکل گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑے ہیں یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور اس کے ساتھ مسلمانوں کے غم و غصے کا بھی ہمیں افسوس ہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ پر جو حملہ ہوا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ایک دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی دکھ ہوا ہے اور ہم نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسجد میں 50 سے زائد نمازیوں کو شہید کرنا یہ ایک انتہائی درندگی کا واقعہ ہے اور یہ دہشت گردی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں یاد رہے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کی مسجد پر حملہ ہوا جس میں دو مساجد کے اندر پچاس سے زائد نمازی شہید ہوئے اور اتنی ہی تعداد میں زخمی بھی ہوئے اور ان میں شدید زخمی بھی شامل ہے
اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اموات بڑھ سکتی ہے جبکہ دوسری طرف ملک میں ہونے والے حملے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے اندر غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے سربراہان کی طرف سے اس پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا کی طرف سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور دہشت گرد کے بجائے اس کے لیے سفید فام شوٹر کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے جو یقینا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ہتھیاروں سے لیس اور بموں سے بھری کار کیساتھ پہنچا تھا جو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کرتارہا، ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا یاد رہے نیوزی لینڈ میں سخت سے سخت سزا عمر قید ہے اور وہاں پر سزائے موت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مسلمانوں میں یہ غم بھی پایا جا رہا ہے کہ پچاس سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنے والے شخص کچھ عرصے بعد رہا کر دیا جائے گا