محمد بن سلمان کون ہیں ؟


31 اگست 1985 (34 سال)شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودیہ عرب میں پیدا ہوئے ۔ یہ اس وقت کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی 3 بیوی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں ۔ اور ان کی والدہ کا نام فہدہ بنت فلاح بن سلطان ہےسعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 28 اپریل 2015ء کو اپنے نئے شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد اور اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد مقررکیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نائب ولی عہد کے ساتھ نائب وزیر اعظم، وزیردفاع اور اقتصادی ترقی کونسل کے صدر بھی ہیں محمد بن سلمان نے ریاض میں اسکولی تعلیم حاصل کی۔ وہ اسکولی سطح پر میں سعودی عرب بھرمیں سرفہرست 10 مقامات حاصل کرنے والے طلبہ میں رہا۔ دوران تعلیم میں انہوں نے مختلف پروگراموں کے اضافی کورسز بھی کیے اور قانون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

جامعہ الریاض کے لا کالج میں گریجویشن میں قانون اور سیاسیات میں ان کا دوسرا مقام تھا۔ اپریل 2007ء کو شاہی فرمان کے تحت محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ میں ماہرین کونسل کا مشیر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 16 دسمبر 2009ء تک اس عہدے پر کام کیا۔ 16 دسمبر 2009ء کو انہیں شاہی فرمان کے تحت امیر ریاض کا خصوصی مشیر مقرر کر دیا گیا۔ 3 مارچ 2013ء کو انہوں نے ریاض کے مسابقتی مرکز کےجنرل سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ساتھ ہی ساتھ شاہ عبد العزیز دفاعی ترقی کی اعلٰی کمیٹی کے بھی رکن رہے۔ ان کی زندگی کے بارے میں انتہائی ہم اور معلوماتی ویڈیو ہم آپ سے شئیر کرنے جارہے ہیں امید ہے کہ آپ کو پسند آئی گی ۔ ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں