ہیجڑے کا جنازہ آدھی رات کو ننگے پائوں لے جاتے ہیں ؟


اللہ تعالی نے انسان کی تین قسمیں پیدا فرمائی ہے مرد عورت اور ہیجڑا ہمارے معاشرے کے اندر ہیجڑے کو اللہ کی مخلوق سمجھا ہی نہیں جاتا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اللہ کا عذاب ہے حالانکہ ہماری شریعت میں ایسی کوئی بھی بات نہیں کہ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہیجڑا اللہ کی طرف سے عذاب کے طور پر ملتا ہے بلکہ یہ بھی اللہ کی مخلوق ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں بھی یہ پائے جاتے تھے ان کے بارے میں اور ان کی زندگی کے بارے میں بہت زیادہ باتیں مشہور ہیں کہا جاتا ہے کہ یہ مر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو سیدھا کھڑا کرکے دفنایا جاتا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ننگے پاؤں لے کر جایا جاتا ہے

اس طرح اور بھی بہت ساری باتیں ان کے بارے میں مشہور ہیں لیکن یاد رکھیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے نہ ان کا جنازہ ننگے پاؤں لے کر جایا جاتا ہے اور نہ ہی ان کی لاش کو سیدھا کر کے کھڑا کیا جاتا ہے اور پھر دفنایا جاتا ہے بلکہ سب لوگوں کی طرف سے پھیلائی ہوئی باتیں ہیں معاشرے میں ان لوگوں کی اکثریت ایسی ہے جو ناچ گانے بلی اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں سے مانگنے اور دوسرے گھناؤنے کاموں میں مصروف ہوتی ہے اور ملوث ہوتی ہے اس وجہ سے معاشرے کا اکثر طبقہ ان کے ان کاموں کی وجہ سے نفرت کرتا ہے بہت ہی کم ایسے ہوتے ہیں کہ جو ساری زندگی گزارتے ہیں رزق حلال کماتے ہیں اور ان کاموں سے دور رہتے ہیں ان کے بارے میں مکمل تفصیل جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں