سستے ترین انصاف ہومز کا منصوبہ شروع، محل جیسا عالیشان گھر انتہائی سستی قیمت اور آسان اقساط پر حاصل کریں


غریبوں کی سنی گئی، اب بے گھر افراد مایوس نہ ہوں، انشاءاللہ اب 25 لاکھ بے گھر افراد اپنے گھروں کے مالک بنیں گیں، وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد سے کیا وعدہ پورا کر دیا.

زرائع سے غریب عوام کے لیے جو اہم ترین خبر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ تحریک انصاف نے بے گھر افراد کے لیے “انصاف ہومز” کا منصوبہ شروع کر دیا ہے. غریب شہریوں کو جو گھر فراہم کرنے کا دعویٰ عمران خان نے کیا تھا اب وہ سچ ہونے جارہا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق انصاف ہومز کے لیے سفارشات مکمل کرلی گئیں ہیں. اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں غریب بے گھر لوگوں کے لیے 25 لاکھ گھر بنائے جائیں گیں، لہٰذا اب غریب طبقہ مایوس نہ ہو.

عمران خان نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ 2 ماہ کے اندر گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے. انصاف ہومز کے منصوبے کے مطابق بے گھر افراد کے لیے 2 سے 4 مرلے کے گھر اور فلیٹس تعمیر کیے جائیں گیں. وزیراعظم کا پیش کردہ یہ منصوبہ 3 کیٹگریز پر مشتمل ہو گا. پہلی کیٹگری انتہائی غریب مزدور پیشہ لوگوں کے لیے، دوسری کیٹگری لوئر مڈل کلاس جبکہ تیسری کیٹگری مڈل کلاس فیملیز کے لیے ہو گی،غریب طبقے کو فلیٹس جبکہ لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس کو تین سے چار مرلے کے گھر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے وحدت روڈ اور چوبرجی فلیٹس کے رہائشیوں کو متبادل جگہ دے کر وہاں ڈبل، ٹرپل اسٹوری فلیٹس بنانے کی تجویز پیش کی۔ ان فلیٹس کی تعمیر کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور تھائی لینڈ ماڈلز مدنظر رکھے جائیں گے۔ وزارت بلدیات کا وفد ان ممالک کا دورہ کر کے بنائے گئے فلیٹس دیکھے گا۔

اس پروجیکٹ کے تحت بے گھر افراد کو 8 سے 12 لاکھ روپے کی قیمت میں فلیٹس دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. یہ گھر غریب لوگوں کو 10 سے 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر دیے جائیں گیں اور باقی پیسے آپ آسان قسطوں میں جمع کروا سکتے ہیں.

یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر غریب بے گھر لوگوں کے لیے گھروں کی تعمیر شروع کریں گیں. عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے لہٰذا اب غریب لوگوں کو بھی اپنی چھت میسر ہوگی.

اب ملے گا غریبوں کو اپنا گھر ✌ وزیراعظم عمران خان انصاف ہومز سکیم کی منظوری دے دی ، لاہور سمیت پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنائے جائیں گے -جانیے تفصیلات اس ویڈیو میں !!

Gepostet von Civilian of Pakistan am Montag, 24. September 2018