وزیراعظم عمران خان نے نئی مثال قائم کر دی، مدینہ منورہ پہنچتے ہی سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ثبوت دے دیا، یہودی ایجنٹ کہنے والوں کے منہ پر طمانچہ، کپتان کی عاجزی دیکھ کر ہر کوئی ماشاءاللہ کہہ اٹھا!
وزیراعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔۔عمران خان کا ائیرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ،،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔ لیکن اس دوران ایک اہم بات نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔جب عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے جوتے نہیں پہنے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے کالے رنگ کے موزے ڈال رکھے ہیں لیکن جوتے نہیں پہنے۔ جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ دیگر وزیروں نے جوتے پہن رکھے ہیں۔
واضح رہے عمران خان الیکشن سے قبل بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور اس دوران بھی انہوں نے جوتے نہیں ڈالے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہعمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچے۔۔عمران خان جہاز سے اترے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔اس حوالے سے جو اہم ترین بات ہے وہ یہ کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہاز نیچے اترے اور انہوں نے سرزمین مقدس پر پاوں رکھے تو اس وقت انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے بلکہ اس وقت وہ بالکل ننگے پاوں تھے ۔
اس بات کو انکے مداحوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔اس چیز کو انکی اہلیہ کی طرف بھی منسوب کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ ایسا انہوں نے سرزمین مقدس کے تقدس کے پیش نظر اپنی اہلیہ کے کہنے پر ایسا کیا ہو۔اوروزیراعظم عمران خان نےوزیراعظم بننےکےبعد سعودی عرب کادورہ کیا ہے اور اس دوران بھی انہوں نے مدینہ کی سر زمین پرقدم رکھتےہوئےجوتےنہیں ڈالے۔