شریف خاندان کو بھی پنکی پیرنی مل گئی، شریف خاندان کو مشکلات سے نجات دلوانے کا بڑا دعویٰ کر لیا


جاتی امراء میں آئی ایک خاتون نے شریف خاندان کو مشکلات سے نکالنے کا بڑا دعویٰ کر دیا. آج جاتی امراء میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کرنے کے لیے آئی ایک عورت نے شریف خاندان کو مشکلات سے نکالنے کا دعویٰ کر دیا. تفصیلات کے مطابق اس عورت کا کہنا ہے کہ وہ مریم نواز اور میاں نواز شریف کو ان مشکل حالات سے نکال سکتی ہے. خاتون نے کہا ہے کہ اگر کوئی دنیا میں شریف خاندان کو ان مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے، وہ واحد انسان میں ہوں. اگر یہ لوگ مجھ تک پہنچ سکتے ہیں یعنی مجھ سے رابطہ کر سکیں تو ایک سو ایک فیصد انکے حق میں بہتر ہوگا.

میڈیا زرائع کے سوالات کے جواب میں اس عورت نے کہا کہ میں کالا جادو یا کوئی ٹونہ نہیں کرتی ہوں، بس نماز پڑھتی ہوں، قرآن پڑھتی ہوں، اور الله توبہ کرتی ہوں. اس خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی لمبے چوڑے وظائف بھی نہیں کیے اور آج میں یہاں مریم نواز کو کچھ بتانے نہیں آئی بلکہ اس دکھ کی گھڑی میں شریف خاندان سے تعزیت کے لیے آئی ہوں. مجھے دکھ ہے کہ جنکا میں بھلا چاہتی ہوں، انکے ساتھ آج برا ہو رہا ہے. اگر آج مجھے مریم نواز مل جاتی ہیں تو میں انکو کوئی وظائف نہیں دونگی، بس انکی مصائب سے نکلنے میں مدد کروں گی. جن تمام لوگوں نے شریف خاندان کو گھیرا ہوا ہے، میں شریف خاندان کو انکے شکنجے اور شر سے نجات دلاؤں گی.

خاتون کا دعویٰ، میں مریم نواز اور شریف خاندان کو مشکل سے نکال سکتی ہوں

خاتون کا دعویٰ، میں مریم نواز اور شریف خاندان کو مشکل سے نکال سکتی ہوںhttps://www.24newshd.tv/15-Sep-2018/16309

Gepostet von 24 News HD am Freitag, 14. September 2018