ریحام خان کی عمران خان سے ابھی بھی دشمنی ختم نہ ہوئی. زرائع کے مطابق آج ریحام خان نے ہمیشہ کی طرح عمران خان پر کیچڑ اچھالا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریحام خان نے اپنے پرسنل سیکرٹری کا ٹویٹ شئیر کیا جو چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا. ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کی انتہائی خفیہ گفتگو دنیا کے سامنے پیش کر دی.
یہ عمران خان اور عارف علوی کی 2014 دھرنے میں ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو ہے جو ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے. اس گفتگو میں عارف علوی نے عمران خان کو کہا کہ پی ٹی وی کی نشریات بند ہو گئیں ہیں، جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ تو بہت اچھا ہے، اس سے نواز شریف پر دباؤ پڑے گا اور وہ استعفی دے دے گا. لیک کال ٹیپ میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان عارف علوی کو کہہ رہے ہیں کہ کل نواز شریف جوائنٹ سیشن بلا رہا ہے، اس لیے میں کہہ رہا ہوں کہ جلد از جلد اس پر پریشر بڑھنا چاہیے تاکہ وہ جوائنٹ سیشن جانے سے پہلے ہی استعفی دے دے. عارف علوی نے جواب میں کہا ہاں ہاں بھائی ٹھیک ہے، کل ہم سارے ایم کیو ایم کے الطاف کی کال کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی فون نہیں آیا. اس پر عمران خان نے کہا کہ آج دوبارہ ایم کیو ایم کے الطاف بھائی کے فون کا انتظار کرو، آپ سب بھی زیادہ سے زیادہ نواز شریف پر پریشر ڈالو، مجھے کل تک رزلٹ چاہیئے.
یہ تھی وہ ٹویٹ جس پر سارے سوشل میڈیا پر ہلچل برپا ہوگئی.
یاد رہے یہ ٹیپ کال دو سال قبل بھی لیک کی گئی تھی، لیکن آج کل مخالفین اس ٹیپ کال کو دوبارہ شئیر کر کے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کے خلاف محاز کھڑا کر رہے ہیں.