آلو بخارا گرمیوں میں ملنے والا عام پھل ہے ۔ اس کو کھایا جاتا ہے ، شربت کی صورت میں پیا جاتا ہے اس کے ساتھ اس کی چٹنی بنا کر اسے سٹور بھی کیا جاتا ہے جب کہ اس کو ستور کرنے کا ایک اور طریقہ ہے جس میں باقی میوہ جات کی طرح دھوپ میں رکھ کر خشک کیا جاتا ہے اور اس کا قہوہ بھی بنایا جاتا ہے ۔ لیکن اس کی چٹنی کی بات ہی الگ ہے ۔ آج ہم آپ کو آلو بخارے کی چٹنی بنانے کا طریقہ بتائے گے ۔ اس کو گھر میں ضرور استعمال کریں ۔
- آلو بخارا خشک دو پیکٹ
- املی کا رس 1 پیالی
- ابلے ہوئے بادام دس عدد
- کلونجی ا چھوٹا چمچ
- لال مرچ دس عدد
- باریک کاٹی گئی ادرک دو کھانے کے چمچ
- گڑ ایک پیالی
- سرکہ سفید آدھا کپ
- نمک طبیعت کے مطابق
بنانے کا طریقہ
آلو بخارے کو پانی میں ڈال کر اتنا ابالے کہ ہاتھ کے ساتھ دبانے سے اس کو مسلنا ممکن ہو اس کو مسل لیں۔ اس کے بعد اس میں املی کا رس ملائیں اور اس کے ساتھ اس میں باقی اشیاء بھی ڈال لیں ۔ اور کسی مٹی کے برتن میں اس کو پکائے یہاں تک کہ اس میں موجود ہلکا پن ختم ہو جائے اور چٹنی گاڑھی ہو جائے ۔ ۔
چٹنی تیار ہے