نوکری کوئی بھی ہو اس لئے کی جاتی ہے تا کہ اس سے اتنا کمایا جا سکے کہ روزمرہ زندگی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ نوکریاں تو بہت سی ہے ۔ لیکن حالیہ تحقیق نے کچھ ایسی نوکریوں کی تعیین کی ہے و جو کہ مردوں کے لئے جان لیوا ہوتی ہے ۔
وی یو نیورسٹی نے ایک حال ہی میں 2 لاکھ سے زائد مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے افراد کی صحت کا جائزہ لیا اوراس بنا پر انہوں نےا یک رپورٹ تیار کی ۔ ان کے مطابق ایسے کام جس میں جسمانی مشقت زیادہ ہوتی ہے وہ کام کم عمری میں ہے انسان کو مارنے کے لئے کافی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ جسمانی مشقت کرنے والے لوگوں کی صحت کو زیادہ مسائل پیش تھے بنسبت ان لوگوں کے جو کہ بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا جن کاموں میں جسمانی مشقت کم ہوتی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جسمانی مشقت ایک اچھی چیز ہےلیکن اس کو مسلسل کرنا اور کئی گھنٹوں تک کرنا انسان کی دلی صحت کے لئے مضر ہے اس سے دل کے کام کرنے پر اثر ہوتا ہے ۔ اور اس سے اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں