ٹیکنالوجی آئی تو اس کی وجہ سے زندگی میں سہولیات بھی پیدا ہو گئی لیکن جب انٹرنیٹ آیا تو ہر طرف ایک جدت کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور اس کے ساتھ جدید علوم ، دنیا بھر کی خبریں اور ہر موضوع پر معلومات صرف ایک کلک کی دوری پر رہ گئی ۔ اس ٹیکنالوجی سے جس طرح زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی اس کے ساتھ اس نے ہماری زندگیوں پر بھی بہت زیادہ اثر ڈال دیا۔ اور انسان اس میں غرق ہو کر اپنے ارد گرد کے ماحؤل سے کٹ گیا ۔آج آُ کسی محفل کا جائزہ لیں تو اس میں آپ دیکھیں گے کہ گپ شپ تو دور کی بات کوئی ایک دوسرے کا احوال بھی دریافت نہیں کرتا اور موبائل میں سر دے کر کسی دوسری دنیا میں پھر رہا ہوتا ہے ۔ آج آپ کو کچھ تصاویر دکھاتے ہیں جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کی وجہ سے کتنی تبدیلی آگئی ۔
چھٹیاں تب اور اب
پہلے چھٹیاں ہوتی تو دوستوں سے مل کر کہیں آنے جانے کا پروگرام ترتیب دیا جاتا لیکن اب اگر کہیں جانے کا موڈ ہو بھی تو اکیلے ہی سفر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے اور سفر و حضر میں موبائل کو دوست رکھاجاتا ہے ۔
بچوں کے کھیل
جب موبائل نہیں تھا تو بچے باہر کھیلتے اور ان کو گھر لانے کے لئے جتن کرنے پڑتے ۔ اب ان کو گھر سے باہر بھییجنے کے لئے طرح طرح کے لالچ دئے جاتے ہیں لیکن بچے ہوتے ہیں کہ موبائل اور کمپیوٹر سے باہر نکلنے کو تیار ہی نہیں ہوتے ،۔
حسد اور جلن
پہلے اگر کسی لڑکے کی محبوبہ اسے کسی اور کے ساتھ ہنستا ہوا دیکھتی تو شور مچاتی اور اب اس بات پر شور ہوتا ہےکہ اس لڑکی نے تمہاری تصویر لائک کیوں کی ،
چوری چکاری
پہلے چوری کرنے والے گروہ ہوتے ہیں ۔ اج کل یہ کام ویب سائٹس پر ہوتا ہے
کھانا بنانے کی ترکیب
پہلے خواتین اپنی ماؤں کو فون کرکے گھنتوں ترکیب سیکھنے میں لگاتی اور آج اپ کی ایک آواز پر گوگل آپ کو مکمل پکانے کا طریقہ بتا دیتا ہے