گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچے کو روتے ہوئے ہلکان ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس ویڈیو میں اس بچے نے بتایا کہ وہ اپنا بکرا بیچنے کے لئے گھر سے منڈی لے کر آیا تھا تا کہ اسے بیچ کر کچھ کمایا جا سکے ۔ یہاں میرے پاس دو آدمی آئے اور مجھے سے سودا بازی کرنےکے بعد مجھ سے بکرا 28 ہزار کا لے لیا ۔ جب میں نے وہ پیسے اپنے دوست کو دکھائے تو پتا چلا کہ یہ تو نقلی ہے ۔ ۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور لوگوں نے باقاعدہ ایک تحریک کی کہ اس بچے کی مدد کی جائے ۔
کچھ ہی دنوں میں اقرا یونیورسٹی پشاور کے طلباء نے ایک فنڈ کے تحت 50 ہزار رپے اکھٹے کئے اور اس بچے کے حوالے کر دئے ۔ اور ساتھ میں اس کے لئے اور اس کے گھر کے دوسرے بچوں کے لئے بھی کپڑے اور جوتے لے کر دئے ۔ اس کام کی ملک بھر میں خؤب حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔ والے حوالئے