آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ فلاں نے سر کےبالوں کی ٹریٹمنٹ کی ، فلاں نے چہرے کی سرجری کی ۔ لیکن کبھی سنا کہ دلہن نے شادی کی تصاویر کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے ہو اور وہ بھی جسم کے ایسے حصے پر جسے عموما نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ جی ہاں ایسا ہوا ہے اور ایسا ایک امریکی خاتون نے کیا جس کی شادی سرپر تھی ۔
کرسٹن نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے ہاتھوں کی رگیں بہت نمایاں تھی جس کی وجہ سے تصویروں میں ایسا لگتا تھا کہ شاید یہ لڑکی کے نہیں کسی مرد کے ہاتھ ہے ۔ ۔۔ اور یہ بات مجھے بہت بری لگتی تھی ۔ میری شادی بھی قریب تھی اور میں نہیں چاہتی تھی کہ شادی کی تصویروں میں بھی ایسا کچھ نظر آئے ۔
کرسٹن کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے جس کلینک سے پنی لیزر سرجری کرائی تھی ان سے رابطہ کیا تو ڈاکٹر نے شادی سے 9 گھنٹے پہلے میرے ہاتھوں میں فلر انجیکشن لگائے ۔ جس سے میرے پیسے تو خرچ ہوئے لیکن میرے ہاتھ نرم و ملائم اور واقعی کسی حسین دوشیزہ کے مانند ہوگئے ۔ کرسٹن کا کہنا تھا کہ میری شادی کی تصویریں بھی آگئی ہے جس میں نمایاں فرق نظر آرہا ہے ۔ اور میرے ہاتھوں میں کافی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ جس سے میں بہت خوش ہوں