آپکے ستاروں کے مطابق آپکو شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟


آپکا برج آپکی شادی کے لیے صحیح عمر کیا تجویز کرتا ہے؟ صحیح عمر میں شادی ایک صاف ستھرے معاشرے کو جنم دیتی ہے. بعض لوگ ستاروں کے علم میں یقین رکھتے ہیں اور کوئی بھی کام بروئے کار لانے سے پہلے اپنے ستاروں کے بارے میں ضرور جان کاری حاصل کرتے ہیں. لیکن اسکے برعکس کچھ لوگ ستاروں پر یقین نہیں رکھتے اور انکی نظر میں ستاروں کے علم کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی. ہمارے خیال میں اگر آپکو صحیح طریقے سے اپنے ستارے کے بارے میں علم ہوگا تو آپکی شادی کامیاب رہے گی. آج ہم آپکو یہ بتائیں گیں کہ آپکا ستارہ آپکی شادی کے بارے میں صحیح عمر کیا بتاتا ہے.

برج حمل:

(Born March 21 – April 19)

برج حمل کے افراد خوش اخلاق، خوش مزاج، آزاد ذہن کے مالک ہوتے ہیں. ان میں عزم، حوصلہ، اور مضبوط قوت پائی جاتی ہے. انکو چاہیے کہ 20 سے 30 سال کے اندر اندر شادی کر لیں. اس طرح انھیں کبھی بھی اپنے فیصلے پر پچھتانا نہیں پڑے گا.

برج ثور:

(Born April 20 – May 20)

برج ثور کے حامل انسان بے حد جذباتی، محفلیں سجانے والے، جسمانی کشش کے حامل، اور اپنے جیون ساتھ کے بارے میں جوانی سے ہی سوچ رکھنے والے، اپنی من مانی کرنے والے، زبردست قوت ارادی رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں. اور یہ شروع سے ہی اپنا جیون ساتھ تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں. یہ ہر فیصلہ خود کرنے کے قابل ہوتے ہیں یعنی انکا ذہن بہت (mature) ہوتا ہے. اس لیے انھیں چاہیے کہ وہ اپنا جیون ساتھ خود دیکھ بال کر کے چن لیں اور جیسے ہی انکو کسی سے جذباتی وابستگی ہو بیشک کوئی بھی عمر ہو شادی کر لیں، انشاءاللہ کامیاب رہیں گیں.

برج جوزا:

(Born May 21 – June 21)

برج جوزا کے حامل اشخاص دور اندیش، معاملہ فہم، منصوبہ ساز، اور اپنے مؤقف پرڈٹ جانے والے ہوتے ہیں. ان لوگوں کو چاہیے کہ وہ 30 سال کی عمر تک اپنا جیون ساتھی تلاش کر کے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں. خوش رہیں گیں.

سرطان:

(Born June 22 to July 22)

یہ افراد مستقل مزاج ہوتے ہیں. یہ لوگ ارادے کے اٹل اور دھن کے پکّے ہوتے ہیں. یہ لوگ تنقید مشکل سے ہی برداشت کرتے ہیں لیکن انکی سب سے اچھی عادت یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ فطرتاً گھریلو ہوتے ہیں اور یہ اپنے گھر کی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتے ہیں. اس لیے انکی شادی اگر جلدی بھی کر دی جائے تو یہ شادی کا رشتہ آخر تک نبھاتے ہیں.

برج اسد:

(Born July 23 – August 22)

اسد افراد میں حکمرانی کا عنصر پایا جاتا ہے. ان افراد میں کوئی نہ کوئی ایسی بات ہوتی ہے کہ یہ ہر ایک سے اپنا فیصلہ منوا لیتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ کامیابی کے حصول کے لیے اپنی توانائی کس طرح اور کس جگہ لگانی ہے. انکو چاہیے کہ یہ اپنا ہمسفر بہت احتیاط سے چنیں، شادی میں جلدی نہ کریں بلکہ ہم یہ کہیں گیں کہ 30 سال کی عمر میں شادی کریں. امید ہے کہ 30 سال کی عمر میں شادی کرنے سے خوش رہیں گیں. اپنے وقار کے ساتھ ساتھ اپنے ہمسفر کے وقار کا بھی خیال کرتے ہیں.

برج سُنبلہ:

(Born August 23 – September 22)

برج سُنبلہ والے افراد حقیقت پسند ہوتے ہیں. وہ خوابوں کی دنیا میں رہنا پسند نہیں کرتے، اسی لیے زندگی کے حقائق کو ترجیح دیتے ہیں. ان لوگوں کو تھوڑا دیکھ بال کے شادی کرنا ہوگی. یہ جب تک شادی نہیں کریں گے، جب تک وہ پوری طرح مطمئن نہ ہو جائیں. اس لیے انکو چاہیے کہ وہ شادی میں دیر نہ کریں بلکہ 20 سال کے بعد شادی کر لیں. اگر وہ جانچ پڑتال ہی کرتے رہیں گیں تو شادی کی عمر گزر بھی سکتی ہے.

برج میزان:

(Born September 23 – October 22)

یہ لوگ بہت جذباتی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں. وہ ہمیشہ ایسی دنیا کے متلاشی رہتے ہیں جہاں امن ہو. یہ نا صرف شکل کے خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ انکے دل بھی خوبصورت ہوتے ہیں. یہ منفی باتوں کو زیادہ دیر تک یاد نہیں رکھتے بلکہ انکو بھلا کر پھر نئی زندگی شروع کرتے ہیں. کیونکہ یہ ہر وقت خوش رہنا چاہتے ہیں. انکی شادی کی عمر 20 سال کے بعد ہے.

برج عقرب:

(Born October 23 – November 21)

عقرب لوگ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے والے لوگ ہوتے ہیں. بےشک انکا مؤقف غلط ہی کیوں نہ ہو. یہ لڑائی جھگڑوں سے بلکل نہیں گھبراتے. زندگی بنانے کے لیے اپنا راستہ خود چنتے ہیں. دوسروں کے مشورے کو اہمیت نہیں دیتے. یعنی یہ ایک جنگجو طبعیت کے مالک ہوتے ہیں. یہ خطروں سے بلکل نہیں گھبراتے. انھیں جب بھی کوئی پیار اور عزت کرنیوالا جیون ساتھ مل جاۓ تو انھیں چاہیے کہ وہ فوراً شادی کر لیں.

برج جدّی:

(Born December 22 – January 19)

بلند مقام کی خواہش رکھنا جدّی لوگوں کی فطرت ہوتی ہے. یہ ہمیشہ ترقی کے پہلو کو سامنے رکھتے ہیں. چیزوں کو خوب سے خوب تر دیکھنا چاہتے ہیں. انکی ساری توجہ اپنے نسبل عین کی طرف رہتی ہے. انکو چاہیے کہ 25 سال کی عمر کے بعد شادی کر لیں، کامیاب رہیں گیں.

برج دلو:

(Born ‎January 20 – February 18)

یہ ایک وقت میں دو چیزوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں. یہ بہت رومانٹک ہوتے ہیں. یہ گھر کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اس لیے انکو چاہیے کہ چھوٹی عمر میں ہی گھر بسا لیں. بہتر یہ ہے کہ 20 سے 25 سال کے اندر اندر شادی کر لیں.

برج حوت:

(Born February 19 – March 20)

یہ دھری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں. یہ کوئی بھی کام ہو مل کر کرنا پسند کرتے ہیں. یعنی ٹیم ورک میں یہ اپنے اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں. انکو خوبصورتی بہت پسند ہوتی ہے. اسی لیے یہ (nature) کے بھی دلدادہ ہوتے ہیں. انکو ایسا ساتھ چاہیے جو انکو سنمبھال سکے اور انکو اچھے طریقے سے چلا سکے کیونکہ ان میں قوت ارادی کی کمی ہوتی ہے. یہ جس شخص سے بھی شادی کریں، اس شخص کو ذہنی طور پر طاقتور ہونا چاہیے تاکہ یہ مشکلات سے نہ گھبرائیں. انکو جب بھی اپنے مطابق کوئی مضبوط شخصیت کا مالک نظر آئے تو اس سے شادی کر لیں.

برج قوس:

(Born ‎November 22 – December 21)

قوس افراد بہت نرم دل کے مالک ہوتے ہیں. لیکن اپنے ارادے کے اٹل ہوتے ہیں. یہ اگر کوئی بات منہ سے نکال دیں تو سب کو اسکو ماننا پڑتا ہے.بیشک انکا نظریہ غلط ہی کیوں نہ ہو. لیکن مشکل سے مشکل حالات میں گزارا کرنے کی ان میں بہت صلاحیت پائی جاتی ہے. اس لیے یہ اپنا رشتہ آخر تک نبھاتے ہیں. انکو چاہیے کہ 30 سال سے پہلے پہلے شادی کر لیں اور ایسے فرد سے شادی کرنے کی خواہش کریں جو انکے فیصلے خاموشی سے مان لے.