سدھو پاجی کی بھارتی چینل پر کپتان کی تعریفیں


بھارت کے مشہور کرکٹر اداکار اور میزبان سدھو پا جی نے ایک بیان میں کہا کہ میں عمران خان کو بہت عرصے سے جانتا ہوں ۔ وہ ایک بہت قابل انسان  ہے اور جو کام کرنے کی ٹھان لیتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں ۔ وہ بالکل ایسے ہیں جیسے صبح کے وقت پانی پڑنے سے مٹی کی خوشبو اتی ہے ۔ وہ پاکستان کو بدلنے میں بہترین کام کرسکتے ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے دعوت دی کہ میں ان کے حلف برداری تقریب میں شرکت کروں اور میں اس دن ضرور جاوں گا ۔ وہ بےحد نفیس انسان ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے ایک سیٹ سے اپنی سیاست کا آغاز کیا ۔ اور اج اپنی محنت اور قابلیت کی وجہ سے وہ پاکستان کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں ۔ اور مجھے امید ہے کہ وہ سیاست میں بھی ایسی تبدیلی لائے گے کہ لوگ دیکھتے ہوئے رہ جائے گے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=pp5OY9j7Lwk