پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پر ہمیشہ سرگرم رہے ہیں. انکے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر 80 لاکھ سے زائد فلورز ہیں. کپتان نے اپنا یہ اکاونٹ 8 سال قبل بنایا ٹھگا اور انکے ٹویٹ میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں.
80 لاکھ سے زائد پرستار جمع کرنے کے باوجود عمران خان نے صرف و صرف 19 ٹوئٹر ہینڈلز کو فالو کیا ہے اور ان میں بھی ایک اکاﺅنٹ شوکت خانم ہسپتال کا ہے۔ایک نمل یونیورسٹی کا ہے ،ایک کے پی کے اپ ڈیٹس کا ہے اور دو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاﺅنٹس ہیں۔
صحافیوں میں عمران خان نہ تو مبشر لقمان کو فالو کرتے ہیں، نہ ہی وسیم بادامی کو اور نہ ہی کاشف عباسی کو، بلکہ کپتان جس صحافی کو فالو کرتے ہیں وہ ہیں جیو نیوز کے مشہور صحافی حامد میر صاحب.
اسکے علاوہ تین ایسی خواتین بھی ہیں جو عمران خان کی فالونگ لسٹ میں شامل ہیں۔ان تین خواتین میں شیریں مزاری اور عندلیب عباس کے علاوہ جو تیسری خاتون ہیں وہ جمائماکے علاوہ اور کون ہو سکتی ہے۔ عمران خان جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کو بھی فالو کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کی لسٹ میں جو شخصیات شامل ہیں وہ انہیں ان کی کچن کیبنٹ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی اس کیبنٹ میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق، عارف علوی، شفقت محمود، عمران اسمعٰیل، سیف اللہ خان نیازی اور علی حیدر زیدی شامل ہیں۔
اب اس لحاظ سے کہا جا رہا ہے کہ حامد میر کپتان کے سب سے پسندیدہ صحافی ہیں.