دنیا بھر مقبول غذا پیزا نہ صرف بھوک مٹاتا ہے بلکہ اسے کھانے کا انداز آ پکی شخصیت کے پوشیدہ کئی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ ایموری یونیورسٹی میں انسانی رویوں اور جسمانی زبان ( باڈی لینگوج) کے ماہر پیٹی ووڈ کہتی ہیں کہ پیزا کھانے کا عمل بغیر سوچے سمجھے نہیں ہوتا اور اس کے کھانے کے انداز سے اس مرد وزن کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پیزا کھانے کے عمل کو 4 درجوں میں تقسیم کیا ہے ۔
کرسٹ ( خمیری روٹی) کھانا جو لوگ پیزا کا خمیری روٹی والا حصہ (کرسٹ) کھاتے ہیں وہ کئی لحاظ سے غیر معمولی ہوتے ہیں۔ پیٹی ووڈ کے مطابق ایسے افراد اپنے حلقے میں بہت اثرورسوخ رکھتے ہیں اور کسی بھی محفل میں ایک اہم مقام حاصل کر لیتے ہیں۔
پیزا سلائس لپیٹ کر کھانا پیزا کے ٹکڑے کو لپیٹ (فولڈ) کر کھانے والے افراد کسی بھی کام کرنے سے نہیں گھبراتے خواہ اس میں ان کے نام پر حرف ہی کیوں نہ آجائے۔ ایسے لوگ اپنے وقت کو بہت قیمتی تصور کرتے ہیں اور وقت ضائع نہیں کرتے۔
پیزا سلائس کو چھوٹے حصے سے کھانا کچھ لوگ پیزا سلائس کو نوکیلے حصے سے کھاتے ہیں اور اپنے ہاتھ سے کھاتے ہیں۔ ایسے لوگ دسترخوان پر ذیادہ تکلفات نہیں دکھاتے اور عملی زندگی میں ایسے لوگ نتائج پر توجہ دیتے ہیں۔
چھری اور کانٹے سے پیزا کھانا چھری اور کانٹے سے پیزا کھانے والے افراد عملی زندگی میں پرسکون، مستحکم ہوتے ہیں اور تمام کام قواعد و ضوابط سے کرنے پر خوش ہوتے ہیں۔ پیٹی ووڈ کے مطابق ایسے لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور بہت دوست بناتے ہیں۔