مافوق الفطرت طاقت رکھنے والے انسان


اللہ نے انسا ن کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس کے ساتھ اس کی فضیلت کی وجہ بھی بتائی ہے اور وہ وجہ علم ہے جو کہ انسان ؎کو اللہ نے بخشا اس کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت انسانوں میں باقی مخلوقات سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے آج کا انسان بہت زیادہ محیر العقول اشیاء کےبنانے ؎پر قادر ہوا ہے ۔ اللہ رب العزت نے انسان کو علم کے ساتھ عقل اور شعور دیا جس کی وجہ سے آج جو کچھ ہمیں نظر آتا ہے وہ اسی علم و عقل کی بدولت ہے ۔ انسان ہمیشہ سیکھتا ہے اور پھر ریاضت و محنت کی کسوٹی پر گزرنے کے بعد کندن بن جاتا ہے ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی انسانوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو کہ اپنے اندر ایسی صلاحیتیں لئے ہوئے ہیں جو کہ کسی کے پاس نہیں ہوتی ۔ اولیا ء اللہ کی کرامتیں اور ان کی کہانیاں تو زد زبان ہے اور ہم سنتے ہوئے آرہے ہیں کہ وہ اپنی روحانی قوت کی وجہ سے ایسے کام کر جاتے تھے جو کہ ایک عام انسان کے لئے ممکن نہیں ہوتا ۔،

ایسے ہی دیگر مذاہب کے افراد بھی انتہائی سخت مشقتوں کے بعداپنے جسم میں ایسی قوت بنا لیتے ہیں جو کہ ما فوق الفطرت ہوتی ہے ۔آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو دکھاتے ہیں جو کہ 2011 میں انڈنیشیا میں سامنے آئی ۔ جس میں میز کے گرد بیٹھے ہوئے لڑکوں کے سامنے سے ان کی میز اور ان پر اشیاء حرکت میں آجاتی ہے جو کہ ایک لڑکی کے اشارے سے حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے جب ایک لڑکا اسے منع کرتا ہے تو وہ لڑکی اپنے ہاتھ کے اشارے سے اسے پٹخ دیتی ہے ۔ ایسی ہی ایک ویڈیو رشیا کی ہے جہاں ایک گاڑی برف پر پھسلتی ہوئی آرہی ہوتی ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں پا رہا ہوتا ۔ اسے ایک آدمی اپنے ہاتھ کے اشارے سے روک دیتا ہے یہ ویڈیو ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ہے ۔ ایسے ہی ایک ویڈیو میں ایک لڑکا غصہ سے ہاتھ کے اشارے سے کمپیوٹر سکرین کو پیچھے دکھیلتا ہے بلکہ ہاتھ کے اشارے سے دروازے کو بھی زور سے بند کر دیتا ہے ۔ایسی ہی ایک لڑکی رشیا میں دکھائی دئی جو اپنے ماں کے ساتھ ہوتی ہے اور ہوا میں اڑنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہے ۔ اس کی ایک اور مثال تھائی لینڈ میں بس سٹاپ پر ایک لڑکی کو چھیڑا جاتا ہے تو وہ اپنے ہاتھ کے اشارے سے ان سب کی پٹائی لگاتی ہے ۔ یہ کچھ مثالیں تھیں اس میں حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا ہے اس کا فیصلہ ابھی تک کسی نے نہیں کیا ۔ اور نہ ہی کوئی جانتا ہے کہ ان کو اس طرح کی طاقت کہاں سے ملی