یہ ایک انتہائی بری عادت جن مردوں میں ہو وہ خواتین کو بے حد پسند آتے ہیں‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ مردوں کے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے.عام تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو ان کا خیال رکھ سکیں مگر آسٹریا کے ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں اس کے بالکل برعکس انکشاف کر دیا ہے. برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی یونیورسٹی آف گریز نے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”خواتین خودپسند ، دوسروں کے ساتھ سرد مہری سے پیش آنے والے، اپنے آپ سے محبت کرنے والے اور سماجی میل جول کو پسند نہ کرنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں اورجن مردوں میں یہ شخصی برائیاں موجود ہوں ان کے دیگر مردوں کی نسبت زیادہ جنسی پارٹنر ہوتے ہیں.
“ اپنی اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 691مردوخواتین کی شخصیت کے مختلف ٹیسٹ کیے اور پھر ان میں شامل مردوں کی خواتین سے 3منٹ طویل ملاقات کروائی. ملاقات کے بعد خواتین سے سوالات کیے گئے کہ وہ اس مرد سے کس حد تک دوستی کی خواہشمند ہیں. نتائج میں ماہرین نے دیکھا کہ جو مرد مذکورہ شخصی برائیوں کا شکار تھے زیادہ تر خواتین نے ان سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا. تحقیقاتی ٹیم کے رکن ایمانوئیل جوک کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو مرد اپنی ذات میں مگن رہتے ہیں وہ خواتین کے لیے زیادہ پرکشش ہوتے ہیں.ایسے مردوں کو خواتین صرف قلیل المدتی تعلق کے لیے پسند کرتی ہیں.“