وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد ،بھگدڑ کے باعث درجنوں افراد زخمی وبے ہوش


نوشہروفیروز جتوئی ہاؤس پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آمد سے قبل جلسہ گاہ کے مین گیٹ پر اندر داخل ہونے والے ہزاروں لو گوں کا رش لگ گیا ،اور لمبی قطاروں میں لوگ صبح 8 بجے سے کھڑے رہے شدید گرمی اور گیٹ پر اندر داخل ہونے کیلئے رش وبھگدڑ کے باعث درجنوں افراد زخمی وبے ہوش ہوگئے ، یہ دعویٰ خبررساں ایجنسی نے کیا ہے ۔