پاک فوج نے جو کہا وہ کردکھایاقوم کے دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے


فوجی عدالتوں سےسزا پانے والے 2 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا . آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں فضل غفار، ساجد ولد ابراہیم اور بہرام شیر شامل ہیں جنہیں خیبرپختونخوا کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان بتایا کہ دہشت گرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں ملوث تھا ، فائرنگ کے نتیجے میں طیارے میں بیٹھی ایک خاتون جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہوئے تھے. دہشتگرد ساجد کالعدم تنظیم کا رکن ہونے کے ساتھ پیر اسرار اور اس کے خاندان کے 8 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا ، ساجد عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا.جبکہ دہشتگرد بہرام شیر اسکول تباہ کرنے اورسکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور فضل غفار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی. آرمی چیف 7 نومبر 2016ء کو ساجد، 14 جولائی 2016ء کوبہرام شیر اور 15 مارچ 2016ء کو فضل غفار کی سزائےموت کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ان کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کیے تھے.
..