امریکی شہر نیویارک کی ایک جیل میں قید ایک خاتون نے دوران قید ایک ایسا جرم کر ڈالا اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور یہ جرم ایسا ہے کہ کوئی یقین ہی نہ کرے۔
ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ریکرز آئی لینڈ پر واقع جیل کمپلیکس میں اس خاتون نے مصنوعی جنسی اوزار کے ساتھ اپنی 4ساتھی قیدی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جن کی درخواست پر اس کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس 23سالہ ملزمہ کا نام الیگزینڈریا جیمز ہے، جسے پولیس نے اس نئے مقدمے میں گزشتہ روز برونکس سپریم کورٹ کے جسٹس جارج ویلیجز کے سامنے پیش کیا۔ اس پر خواتین کو سینکڑوں بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ”الیگزینڈریا نے ان خواتین پر تشدد بھی کیا اور انہیں اس بے رحمی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتی رہی کہ اکثر اوقات ان کی حالت غیر ہو جاتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ کا جرم اس قدر سنگین ہے کہ اگر ثابت ہو گیا تو اسے 50سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے دو کے نام جیرالڈین پرکنس اور ڈینیا ٹوریس ہیں جبکہ دو نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔