معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی شہرت کی بڑی وجہ ان کا میڈیا آل راﺅنڈر ہونا ہے لیکن ان دنوں وہ اپنے پروگرام اور بالخصوص سوشل میڈیا پر جگت بازی کے باعث بھی کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ اپنے اس نئے انداز سے انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو بھی ہلکے پھلکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر جس دن فرد جرم عائد کی گئی تھی اسی دن خواجہ سعد رفیق نے انہیں انتہائی دین دار اور بہترین منتظم قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔ لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایسے انداز میں تنقید کی کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی نہ سوچا ہوگا۔
کھوتی مرے تو ٹی وی پر اس کی خبر کیسے دینی چاہیے ؟ ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ تمام صحافی حیران پریشان رہ گئے، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنا سر پیٹ لیں گے
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ” اسحاق ڈار ایک دیانتدار اور دیندار شخص ہیں ، ڈوبتی ہوئی قومی معیشت کو سنبھالا دے کر آن ٹریک کرنا ان کی عظیم قومی خدمت ہے“۔
اسحاق ڈار ایک دیانتدار اور دیندار شخص ھیں – ڈوبتی ھوٸ قومی معیشت کو سنبھالا دیکر آن ٹریک کرنا اُن کی عظیم قومی خدمت ھے-
خواجہ سعد رفیق کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ” سنی لیونی ایک باپردہ اور مشرقی روایات کی علمبردار شخصیت ہیں، ڈوبتی بے پردگی کو سہارا دے کر فحاشی وعریانی کا خاتمہ ان کی عظیم عالمی خدمت ہے“۔
سنی لیونے ایک باپردہ اور مشرقی رایات کی علمبردار شخصیت ہیں، ڈوبتی بے پردگی کو سہارا دے کر فحاشی وعُریانی کا خاتمہ اُن کی عظیم عالمی خدمت ہے
عامر لیاقت حسین کے اس جواب کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور کئی فیس بک پیجز پر تو ان دونوں ٹویٹس کے سکرین شارٹس بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔