بالی ووڈاداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیاہے کہ گرمیت رام رحیم سنگھ اور ان کی مونہہ بولی بیٹی ہنی پریت ہوٹل میں ایک ہی کمرے میں ٹھہرا کرتے تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت اس وقت گرمیت رام رحیم پر بننے والی فلم میں ہیروئن کا کردار نبھا ر ہی ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ گرمیت کو بہت قریب سے بھی جانتی ہیں جبکہ ہنی پریت کی دوست بھی رہ چکی ہیں ۔راکھی ساونت کا کہناتھا کہ ایک مرتبہ گرمیت اور ہنی پریت نے مجھے ہوٹل میں بلایا تھا جبکہ ہنی پریت لڑکیو ںکو فلموں میں کام دلانے کیلئے ہوٹل میں بلایا کرتی تھیں ،راکھی ساونت کا کہناتھا کہ میں جب ہوٹل کے باتھ روم میں گئی تو مجھے وہاں کچھ ایسی جڑی بوٹیاں ملیں جنہیں گرمیت اپنی خواہشات کو بڑھانے کیلئے استعمال کرتا تھا ۔راکھی ساونت کا کہناتھا کہ جب میں گرمیت کے اصل ارادوں کا پتہ چلا تو میں کانپ گئی ،مجھے ڈرلگنے لگا تھا ۔