محبوبہ کی بے وفائی ہی کچھ کم تکلیف دہ زخم نہیں، لیکن اگر نامرادعاشق کی پیٹھ پر بے وفا محبوبہ کی انمٹ تصویر بھی کندہ ہو تو سوچئے اس کے غم کی شدت کیسی ہو گی. بدقسمتی کا یہ عجیب و غریب واقعہ ایک برطانوی نوجوان کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنی کمر پر اپنی محبوبہ کا برہنہ ٹیٹو نقش کروایا اور پھر چند دن بعد ہی وہ اسے چھوڑ کر چلتی بنی.
ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ملائقے بروک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی محبوبہ جو اینا کے ساتھ سپین کے تفریحی جزیرے ابیزا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں ایک دن انہوں نے خوب شراب نوشی کی اور نشے میں دھت ہو کر ایک ٹیٹو آرٹسٹ کے پاس چلے گئے. وہاں اینا نے بروک سے کہا کہ وہ اپنی کمر پر اس کا ٹیٹو نقش کروا لے اور بروک نے بھی اس بات کو پسند کیا. اس نے آرٹسٹ سے کہا کہ اس کی کمر پر اس کی محبوبہ کا برہنہ ٹیٹو بنا دے اور چار گھنٹے کی محنت سے آرٹسٹ نے اس کی فرمائش پوری کر دی. بروک کی بدقسمتی دیکھئے کہ چند دن بعد ہی اینا کی اس کے ساتھ کھٹ بٹ ہو گئی اور وہ اسے ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر چلے گئی. اب بیچارہ بروک ایک جانب زخمی دل لیے پھرتا ہے تو دوسری جانب کمر پر بے وفا محبوبہ کا برہنہ نقش اس کے لئے رستا ہوا زخم بن چکا ہے. اس کا کہنا ہے کہ لوگ اس کی کمر پر موجود نقش کو دیکھ کر اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس کیلئے اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ ایک بار پھر ٹیٹو آرٹسٹ کے پاس جائے اور اپنی کمر پر بنے ہوئے نقش کو ختم کروا دے.
..