سابق وزیر داخلہ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے والے سینئر سیاستدان ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے نجی ٹی وی چینل پر چونکادینے والے انکشافا ت کرڈالے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ آصف زرداری ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں یہ بھی نہیں تھا کہ آصف زرداری ایک بھارتی ایجنٹ ہے۔ لیکن اس سب مطلب یہ بالکل بھی نہیں ہے کہ یہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی میں خاموش رہوں گا۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں کچھ مزید باتیں بھی اچھی طرح جانتا ہوں لیکن ایک صحیح وقت آنے پر عوام کو ان سے آگاہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ سب کچھ بتانے کے بعد میرے ساتھ کیا ہوسکتا ہے اور میں اس کےلئے بھی تیار ہوں