شہباز شریف نے کس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے؟ نواز شریف کو واشگاف الفاظ میں کیا جواب دیدیا ہے؟


نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو شہباز شریف نے یہ پیغام دیدیا ہے کہ آپ کی پاک فوج اور ججوں کیخلاف جو مہم ہے، میں اس کا حصہ نہیں ہوں،میں آپ کا چھوٹ ابھائی ہوں اور آپ کی تابعداری کروں گا لیکن میں اس مہم کا قطعی حصہ نہیں ہوں، اگر آپ نے محاذ آرئی کرنی ہے ، فوج پر حملے کرنے ہیں، آپ کی بیٹی نے بھی یہی کام کرنا ہے، تو مجھے معافی دیدیں ، میں آپ کے پائوں پڑتا ہوں، آپ مہربانی کریں اور مجھے اس حوالے سے معاف ہی کر دیں، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف نے واشگاف الفاظ میں نواز شریف کو کہہ دیا ہے کہ میری سیاست الگ ہے،آپ اپنی سیاست کریں، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس خبر کوئی بھی جائے اور جا کر شہباز شریف سے تردید کروا لے اگر یہ جھوٹ ہو تو. چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ جب میں نے یہ کہا تھا کہ ان سب کے گلے میں پھندا پڑے گا تو کوئی نہیں مانا، اب جب پڑ رہا ہے تو سب رو رہے ہیں، میری ایک بات لکھ لیں کہ ایک بندہ بھی نہیں بچے گا.

سارے چور ہیںتو کیا انہیں پکڑنا نہیں چاہئے؟ سب پکڑے جائیں گے. ان تمام چوروں پر لعنت ہے.
..