
تمبر 29 بروز جمعہ اور ستمبر 30 بروز ہفتے کو ملک بھر میں عام تعطیل ہونے کا امکان ہے ۔ محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21ستمبر 2017 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
محرم الحرام کے چاند کی پیدائش کاوقت 20ستمبر 2017کو 10:30ہو گا، 21ستمبر بمطابق 29ذوالحج 1438ہجری کو اس کے نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔چاند نظر آنے کی صورت میں 22ستمبر کو نئے اسلامی سال 1439ہجری کا آغاز ہوگا۔