دنیا میں سب سے زیادہ کنجوس کون سی قوم ہے اور پاکستانی کس نمبر پر ہیں ؟ جانئے


لاہور(نظام الدولہ)کنجوسی ایک کیفیت کا نام نہیں بلکہ ایسی عادت ہے جس کا زمین سے گہرا تعلق ہے۔ اپنی کنجوسی کی بنا پر بہت سی قومیں بدنام ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ کاروبار ی تعلق قائم کرتے ہوئے یا لین دین کے دوسرے معاملات میں جب تک انکی عادات سے آگاہی حاصل نہ کرلی جائے اس وقت تک معاملات طے نہیں کئے جاتے ۔ان کنجوس قوموں کے لطیفے بھی عام ہیں۔ ماہر سماجیات کے مطابق ثقافت اور تمدن انسانوں کو کنجوس بناتا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم کے بارے میں ایک رائے قائم کی جاتی ہے کہ وہ لین دین کے معاملات میں کیسی ہے ؟ کنجوس یا شاہ خرچ ؟

دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ کنجوس قوم کون سی ہے تو اس بارے میں جان لیجئے کہ عالمی سطح پر چند قوموں کا بدترین کنجوسوں میں شمار ہوتا ہے۔دنیا کی پندرہ بڑی کنجوس قوموں میں سب سے پہلے نمبر پرفائز ہونے والی قوم یہودی ،دوسری سکاٹ،تیسری جرمن،چوتھی سعودی،پانچویں چائینز،چھٹی برٹش،ساتویں انڈین،آٹھویں امریکی،نویں کورین،دسویں جاپانی،گیارہویں،کینیڈین،بارہویں نارویجن ،تیرہویں ڈچ،چودھویں سلوینز،پندرہویں آئریش ہے۔خوش قسمتی سے پاکستانیوں کا کنجوس قوموں میں شمار نہیں ہوتا بلکہ پاکستانی شاہ خرچ قوم کے طور پر مشہور ہیں۔