ستمبر میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں، تحقیق


ئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے دیگر بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں.تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچوں کی اسکول میں کارکردگی زیادہ اچھی رہی جبکہ وہ بچے جو اگست میں پیدا ہوئے انہیں اسکول میں مشکلات پیش آئیں.

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس میں ستاروں کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ اس فرق کی اہم وجہ بچوں کی عمر ہے، اسکول شروع کرنے والے وہ بچے جو دیگر بچوں کے مقابلے میں کچھ مہینے بڑے ہوتے ہیں ان کی کارکردگی اسکول میں اور زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی بہتر ہوتی ہے.

نتائج کے مطابق ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں کی کارکردگی اگست میں پیدا ہونے والے بچوں سے 0.2 پوائنٹس بہتر تھی. محققین کے مطابق ابتدائی طور پر دیکھنے میں یہ فرق بہت کم لگتا ہے تاہم آگے چل کے اس میں اضافہ ہو جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں نے نہ صرف اسکول میں اچھی کارکردگی دکھائی بلکہ وہ زیادہ پراعتماد بھی تھے، انہوں نے تعلیمی سفر جاری رکھا اور ان میں جرائم میں ملوث ہونے کی شرح بھی کم رہی.

محققین نے پیدائش کے مہینے کے علاوہ والدین کی تعلیم، خاندانی پس منظر، مالی حالت اور دیگر چیزوں کو بھی بچے کی کارکردگی کو بہتر یا خراب بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا. محققین نے یہ بھی بتایا کہ اگر والدین سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے ذہنی طور پر اسکول شروع کرنے کے لیے تیار نہیں تو انہیں کچھ انتظار کر لینا چاہیے، اس کے علاوہ وہ بچوں کو ان اداروں میں بھی ڈال سکتے ہیں جہاں چھوٹے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھا جاتا ہے اور انہیں اسکول میں داخلے کے لیے تیار کیا جاتا ہے :-

..