اگر نیب نے حکم دیا تو نوازشریف کو گرفتار کرلیں گے، شاہد خاقان عباسی


پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر نیب عدالت حکم جاری کرےگی تو نوازشریف کو ضرور گرفتار کیاجائیگا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف انکے قائد تھے اور ہمیشہ رہیں گے تاہم چودھری نثار کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انکو پارٹی کے فیصلوں پر عمل کرنا چائیے کیونکہ اگر پارٹی نے کوئی رائے مانگی ہے تو ہر انسان اپنی رائے دیگالیکن اگر پارٹی نے تمام رہنماوں لیکر فیصلہ کیا ہے تو ہر پارٹی رہنما کو چائیے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کرے۔