پاکستان شدید خطرے میں ۔۔ ایران اور بھارت کا پاکستان پر حملے کا اعلان ۔۔ راحیل شریف کی دھماکے دار انٹری ۔۔ دھماکہ خیز انکشافات


سینئر صحافی ضیاء شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کی سا لمیت کو خطرے کا معاملہ اس وقت سے جڑتا ہے جب ایران کہہ رہا تھا کہ پاکستان کے اندر جا کر کاروائی کریں گے اور بھارت کہہ رہا تھا کہ سر جیکل سٹرائیک کریں گے، چوہدری نثار نے اس وقت کی صورتحال کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اس وقت جنرل راحیل شریف آرمی چیف تھے ان کی درخواست پر اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار بھی شامل تھے، سابق آرمی چیف نے کچھ نقشے اور رپورٹس دکھا کر خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ملکی سا لمیت کو شدید خطرہ ہے، راحیل شریف نے 3مثالیں دی تھیں کہ انڈیا و ایران کی طرف سے سانحہ کار ساز، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اور جی ایچ کیو حملے جیسی کاروائیوں کا خدشہ ہے۔

پوری دنیا میں امریکن سپانسر شپ کے ساتھ ایک فضا قائم کی جائے گی جس کی وجہ سے اس قسم کے اور بہت سے واقعات ہوں گے۔ پاکستان کے اندر دہشتگردی کی اتنی کاروائیاں ہوں گی

کہ دہ تین ہفتے کے اندر اندر اقوام متحد میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا اس میں کہا جائے گا کہ پاکستان دہشگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خطرہ ہے کہ ایٹمی اثاثے دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ یہ منصوبہ بن چکا تھا اور اجلاس میں اسی پر بات ہوئی۔‎‎