کبھی بھی اپنے فون پر فحش فلم نہ دیکھیں کیونکہ اس کے ذریعے۔۔۔ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی


موبائل فون آج کے دور میں رابطے کا اہم ترین ذریعہ ہے لیکن افسوس کہ کچھ لوگوں نے اسے بھی باہمی رابطے کی سہولت کی بجائے فحش بینی کا آلہ سمجھ لیا ہے۔ یہ ایک شرمناک حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ موبائل فون کے ذریعے فحش فلمیں دیکھتے ہیں، اور یقیناًانہیں علم نہیں ہے کہ ان کا یہ شوق کسی بھی وقت انہیں رسوائی سے دوچار کر سکتا ہے۔دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ’وانڈیرا‘ نے ایک حالیہ تحقیق کی بناء پر انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے فحش مواد دیکھنے والوں کے پکڑے جانے کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے بتایا ہے کہ سمارٹ فون کا آپریٹنگ سسٹم، مثال کے طور پر اینڈرائیڈ، کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹم کی طرح محفوظ نہیں ہوتا اور آسانی کے ساتھ اس میں سے صارفین کی ذاتی نوعیت کی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔

عام طور پر سمارٹ فونز پر ایسے سافٹ ویئر آسانی کے ساتھ انسٹال کردئیے جاتے ہیں جو صارفین کا ڈیٹا چراتے ہیں اور خصوصاً یہ معلومات حاصل کرتے ہیں کہ وہ کس طرح کی ویب سائٹیں وزٹ کرتے ہیں۔وانڈیرا کمپنی کی جانب سے امریکہ اور برطانیہ میں 10ہزار موبائل فون صارفین پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا کہ فحش ویب سائٹیں ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہیں اور خصوصاً 40 سے 50 ایسی ویب سائٹیں ہیں جو اس مقصد کیلئے صارفین کے موبائل فون میں ڈیٹا چوری کرنے والے سافٹ ویئر بھی انسٹال کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ سے دستیاب ڈیٹا کے مطابق خواتین میں موبائل فون کے ذریعے فحش مواد دیکھنے کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 80 فیصد خواتین اس مقصد کیلئے موبائل فون کا استعمال کرتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ شرح تقریباً 69 فیصد ہے۔