سائنسدانوں کو ہزاروں سال پرانی گھر جتنی قبر مل گئی، مرنے والے آدمی نے پوری قبر کس قیمتی ترین چیز سے بھر رکھی تھی؟دیکھ کر سائنسدانوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں


ایتھنز (نیوز ڈیسک) جنوبی یونان کے ایک تاریخی مقام پر کھدائی کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کو ہزاروں سال پرانی ایک ایسی قبر ملی ہے جو نہ صرف حیران کن حد تک وسیع و عریض ہے بلکہ پوری کی پوری زیورات سے بھری ہوئی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ قبر 3350سال قدیم ہے اور اس کا تعلق مائی سینین دور سے ہے۔ ابتدائی طور پر سمجھا جا رہا تھا کہ شاید یہ کسی ملکہ یا شہزادی کا مقبرہ ہو گا لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ یہاں ایک ایسے نواب کو دفن کیا گیا جو زیورات کا ایسا شوقین تھا کہ شاید اس دور کی کسی ملکہ یا شہزادی کے پاس بھی اتنے زیورات نا رہے ہوں گے جتنے اس کے پاس تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مائی سینین دور میں عموماً امیر کبیر خواتین کو زیورات کے ساتھ دفن کیا جاتا تھا لیکن پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی مرد کی قبر سے بھاری مقدار میں زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

قبر سے زیورات کے علاوہ قدیم دور کے ظروف، کمان اور تیر بھی ملے ہیں۔


اس قدیم قبر کی دریافت آثار قدیمہ کے ایک بڑے پراجیکٹ پر جاری کام کے دوران ہوئی، جس کے تحت کھدائی کا سلسلہ گزشتہ پانچ سال سے جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت آرکومینس کے علاقے میں وایوٹا اینٹی کٹیس ایفریٹ، برطانوی سکول ایٹ ایتھنز، اور کیمبرج یونیورسٹی کی مشترکہ ٹیمیں کھدائی کا کام کررہی ہیں۔