خاتون کے فیس بک پر ایک click نے اسے6 لاکھ ڈالرز سے محروم کر دیا ،جانئے اور آپ بھی احتیاط کریں کیونکہ۔۔۔


فیس بک جہاں باہمی رابطے اور فاصلوں کو مٹانے کا ذریعہ ہے وہیں اس پر جعلی سازی اور دھوکا دہی بھی عروج پر ہے ، ایسا ہی واقعہ پیش آیا ایک آسڑیلوی خاتون کے ساتھ جس نے ایک فیک آئی ڈی کے فرینڈ ریکوسٹ قبول کی اور اسے 6لاکھ امریکی ڈالر 6کروڑ 32لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا.

آسٹریلوی ویب سائٹ نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میلبورون کی رہائشی جنیفر چن نے امریکی پرکشش ڈاکٹر فرینک ہرسن کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی لیکن ایک سال کے بعد اس کو اس فرینڈ ریکویسٹ کا خمیازہ 6کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھا کر بھگتنا پڑا،خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے ڈاکٹر کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی جس نے اسے بتایا کہ وہ ایک ہڈیوں کا ماہر ڈاکٹر ہے،خاتون کے مطابق متعلقہ فرد کے ساتھ اس کا مسلسل رابطہ رہا ، ایک دن مجھے ڈاکٹر فرینک کی جانب سے مجھے کال آئی جس میں اس نے کہا کہ میں بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا ہو ں ، میں کوالمپور ائرپورٹ پر ہوں ، میں کسٹمرز سے ڈیڑھ ملین ڈالر لے کر جا رہا تھا مگر سیکورٹی فورسز نے مجھے روک لیا اور کہا کہ کیش کی مالیت بہت زیادہ ہے.

اس کے بعد اسے ایک خاتون کی کال آئی جس نے اپنا نام مشعل ٹین بتایا اور کہا کہ اگر 3ہزار ڈالر ادا کردئیے جائیں تو ڈاکٹر ہریسن کے ڈیڑھ ملین ڈالر واپس آسکتے ہیں خاتون کے مطابق اس نے انہیں3ہزار ڈالر بھجوا دئیے مگر اس کے بعد انہوں نے مختلف بہانوں سے خاتون سے 33مرتبہ مزید رقوم منگوائیں، نوسر باز وں نے خاتون کو سیکورٹی فیس، کسٹم ڈیوٹی، قانونی اخراجات، ری فند فیس، ٹیکس وغیر ہ کی مدد میں مزید رقوم لیں جبکہ وہ ہر بار کہتے کہ بس صرف ایک مزید ادائیگی کرنی ہے اور ہمارے ڈیڑھ ملین ڈالر ز ہمیں مل جائیں گے.


خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ میں اتنی بے وقوف کیوں ہوں؟ میں نفسیاتی طور پر ٹھیک ہوں لیکن اس کے باوجود میں نو سربازوں کے گروہ کے ہاتھوں لٹ گئی، میں اپنے خاوند سے اس حوالے سے بات کرنے سے ڈر رہی تھی لیکن بالاخر میں نے اسے ساری داستان سنائی لیکن تب تک میں 6لاکھ ڈالر داﺅ پر لگا چکی تھی.