گیم میں 50 روز میں 50 مختلف ٹاسک کے ساتھ پلئیر کو نفسیاتی طور پر سخت چیلنجز سے گزارا جاتا ہے بلیو وہیل گیم کو ایجاد کرنے والے 21 سالہ فلپ کا تعلق روس سے ہے جو اس وقت سکول جانے والی 16 لڑکیوں کو خود کشی پر مجبور کرنے کے الزام میں زیر حراست ہے۔
لاہور: بلیو وہیل چیلنج گیم ایک ایسا کھیل ہے جس کی جیت اس کے کھیلنے والے کی موت سے ہوتی ہے، دنیا بھرمیں ایک سو تیس افراد اس خونی گیم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ قاتل موبائل گیم بلیو وہیل چیلنج کا دنیا بھر میں چرچا ہے، اس گیم کا اینڈ اپنے پلیئر کی موت کے ساتھ ہوتا ہے۔ روس میں بننے والی یہ گیم دنیا بھر میں 130 افراد کی جان لے چکی ہے۔ حال ہی میں بھارتی شہر جودھ پور کی ایک سترہ سالہ لڑکی اس خونی گیم کا شکار ہوئی، گیم میں 50 روز میں 50 مختلف ٹاسک کے ساتھ پلئیر کو نفسیاتی طور پر سخت چیلنجز سے گزارا جاتا ہے، خود کو بلیڈ سے زخمی کرنا، رات کو ڈراؤنی فلمیں دیکھنا، منشیات کا استعمال، اونچی عمارت پر چڑھنا سمیت، گیم کا انسٹرکٹر آن لائن صارف کے دماغ کو کنٹرول کرتا ہے، اور آخری روز اس کےدماغ کو قابو کر کے خود کشی پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ بلیو وہیل گیم کو ایجاد کرنے والے 21 سالہ فلپ کا تعلق روس سے ہے، جو اس وقت اسکول جانے والی 16 لڑکیوں کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں زیر حراست ہے۔