حمزہ علی عباسی کا اپنے پروگرام میں پاکستان مخالف بیان ، بول ٹی وی کو نوٹس جاری


معروف اداکار اور ٹی وی میزبان حمزہ علی عباسی نے نجی ٹی وی چینل بول ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران پاکستان مخالف بیان دیدیا جس پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریلگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیٹ ورک کو نوٹس جاری کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنے پروگرام میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری دنیا کے اندر کون سی اتنی قیمتی شہریت ہے کہ آپ اپنی شہریت روہنگیا کے مسلمانوں کو نہیں دے سکتے؟انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان کے پاسپورٹ کے اُوپر تھُوکتا بھی
[youtube https://www.youtube.com/watch?v=7v8N_TBCqLs] نہیں ہے۔دنیا بھر میں پاکستان کی یہ عزت ہے۔ ہم روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دے کر کوئی احسان کر رہے ہیں؟ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم کوئی ناروے ، سویڈن یا کینیڈا ہیں نا کہ دنیا ہمارے ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے مر رہی ہے۔ حمزہ علی عباسی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے تو حیرت اور غصے کا اظہار کیا ہی لیکن پیمرا نے بول ٹی وی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔اپنے نوٹس میں پیمرا کا کہنا تھا کہ بول ٹی وی نے پیمرا کے آرڈیننس 2002ء کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیمرا نے چینل انتظامیہ کو 13 ستمبر سے پہلے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ پیمرا حکام نے چینل کے مالک کو ذاتی حیثیت میں مقرر کردہ تاریخ سے قبل پیمرا کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے پروگرام میں کیا کہا