بنگلورو:سینئر جرنلسٹ گوری لنکیش کو منگل کے روز ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
وہ ایک ہفتہ وار میگزین لنکیش پاٹریک کی ایڈیٹر اور ادیب اور صحافی پی لنکیش کی بیٹی تھیں۔
کرناٹکا پولیس چیف آر کے دتہ کا کہنا تھا کہ گوری کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے دروازے نشانہ بنایا۔
دتہ نے یہ بھی کہا کہ ان سے ہونے والی ملاقاتوں میں انہوں کسی قسم کی دھمکی کے متعلق نہیں بتایا تھا۔
دوسری جانب کرناٹک کے ہوم منسٹر رامالنگا ریڈی نے واقعے کی مذمت کی ہے۔