سونا اصلی ہے یا نقلی ؟ معلوم کرنے کے آسان ترین طریقہ


نیویارک ( بیورونیوز) امریکی معیار کے مطابق وہ سونا جعلی ہے، جو 10 قیراط سے کم ہو۔ اگر آپ اس بارے میں پریشان ہیں کہ آیا آپ کا سونا جعلی ہے یا اصلی تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے کسی مستند جیولر کے پاس لے جائیں اور چیک کروائیں، بصورت دیگر اگر آپ اسے خود چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے مختف طریقے آپ کو ہم بتائے دیتے ہیں۔


بصری معائنہ: ایک عدسے کے ذریعے آپ سونے میں ہونے والی کھوٹ کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ عدسے کے ذریعے سونے کی بنی ہوئی چیز کے جوڑوں پر دھیان دیں کہ کہیں وہاں بدرنگی تو نہیں دکھائی دیتے؟ اگر بدرنگی ہوں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ اس میں کھوٹ بہت زیادہ ہے۔

دانتوں کے نشان: ہم ایسی بے شمار فلمیں دیکھ چکے ہوں گے، جن میں قیمتی دھاتوں کو تلاش کرنے والا شخص انہیں (دھاتوں کو) دانت کے ذریعے کاٹتا ہے۔ ایک نظریہ کے مطابق سونے کو دانتوں میں دبانے کے بعد جب اسے آپ دیکھیں گے تو اس پر دانتوں کے نشان پڑے ہوں گے، اگر ایسا ہے تو آپ کا سونا اصلی ہے۔

مقناطیسی جان کاری: سونے کے معیار کو چیک کرنے کا یہ طریقہ نہایت آسان ہے، لیکن اس پر آپ زیادہ بھروسہ نہیں کر سکتے۔ یاد رکھیے! سونا مقناطیسی دھات نہیں، لہذا اگر یہ مقناطیس کے چمٹ جاتا ہے تو یہ جعلی ہے۔

کثافتی (ٹھوس) معائنہ: سونے کی نسبت بہت چند دھاتیں ایسی ہیں، جو ٹھوس ہوں۔ 24 قیراط والے خالص سونے میں 19.3گرام کثافت ہوتی، جو متعدد دیگر دھاتوں سے کہیں زیادہ ہے، لہذا کثافت کی پیمائش سے بھی آپ سونے کی پرکھ کر سکتے ہیں۔ اپنے سونے کا وزن کروانے کے بعد ایک وائل میں اتنا پانی (ملی میٹر کے حساب سے) بھر لیں کہ جس میں سونے کی وہ چیز ڈوب جائے، پھر سونے کو اس میں ڈال دیں۔ بعدازاں ملی میٹر کے حساب سے پانی کی سطح کی پیمائش کر لیں، پھر کثافت برابر(=) حجم کو سامنے رکھتے ہوئے پیمائش کر لیں، اگر یہ نتیجہ 19گرام کے قریب قریب آتا ہے تو آپ کا سونا اصلی نہیں تو نقلی ہے۔ اس فارمولے کو آپ کچھ یوں بھی سمجھ سکتے ہیں۔ 14K-12.9 to 14.6 g.ml

چینی کی پلیٹ: سونے کے خالص پن کی جانچ کے لئے یہ نہایت آسان طریقہ ہے، لیکن خیال رہے کہ سونے کا آئٹم جہاں ختم ہو رہا وہاں خراشیں ضرور ہوں۔ سونے کی انگوٹھی کو چینی کی پلیٹ پر رکھیں اور انگوٹھی کو پلیٹ پر گھسیٹیں، اس گھسیٹنے میں اگر پلیٹ پر سیال نشان پڑتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سونا خالص نہیں ہے۔

شورے (Nitric)کے تیزاب سے معائنہ (کیمیائی طریقہ): گھر میں بیٹھے ہوئے سونے کا خالص پن چیک کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ سونے کی انگوٹھی یا ہار کو سٹیل کے ایک صاف برتن میں ڈال دیں۔ شورے کے تیزاب کو سونے پر ڈال کر رد عمل کا اچھی طرح معائنہ کریں۔ سبز مائل رد عمل کا مطلب کہ انگوٹھی پر صرف سونے کا پانی پھیرا گیا ہے۔ سونے کا رنگ دھندلاہٹ کا شکار ہونے کا مطلب ہے کہ سونے میں خالص چاندی کی ملاوٹ شامل ہے۔ اور ایسڈ گرانے کے بعد اگر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں ہوتا تو خوش ہو جائیں کہ آپ کا سونا خالص ہے۔