لوگ رقم کمانے کے لیے نوکری کرتے ہیں یا مختلف اشیاءکی تجارت کرتے ہیں، مگر یہ برطانوی لڑکی ایسی غلیظ اشیاءمردوں کو فروخت کرکے بھاری رقم کما رہی ہے کہ کوئی بھی یقین نہ کر پائے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ سیرا لنچ(Ceara Lynch)مردوں کو ایسی ویڈیوز بنا کر بھیجتی ہے جس میں وہ ان کی بے عزتی کر رہی ہوتی ہے اور وہ مرد اپنی بے عزتی کے عوض اسے رقم ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیرا ان مردوں کو اپنے استعمال شدہ زیرجامے، اپنے بال اور حتیٰ کہ پاخانہ تک فروخت کر رہی ہے۔
آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ خوبصورت لڑکی اپنا ایک وقت کا پاخانہ 2800پاﺅنڈز(تقریباً4لاکھ 16ہزار روپے) میں فروخت کرتی ہے۔ پہلی بار اس نے ایک مرد کو 170پاﺅنڈ (تقریباً25ہزار300روپے)میں یہ فروخت کیا تھا لیکن اس کے بعد اس کی ڈیمانڈ اس قدر بڑھ گئی کہ سیرا نے اس کی قیمت 2800پاﺅنڈز تک بڑھا دی۔ رپورٹ کے مطابق سیرا کا کہنا ہے کہ ”میرا جسم جو بھی چیز پیدا کر رہا ہے میں اسے فروخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، خواہ وہ چیز کتنی ہی گھٹیا کیوں نہ ہو۔“
کچھ لوگ سیرا سے خود رابطہ کرکے اسے کہتے ہیں کہ وہ انہیں بے عزت اور بلیک میل کرے۔ اس کے عوض وہ اسے اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات یا کریڈٹ کارڈ کا نمبر دے دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سیرا کی عمر 17سال تھی۔ تب ایک مرد نے انٹرنیٹ پر سیرا سے رابطہ کیا اور کہا کہ ”میں تمہارا پیشاب خریدنا چاہتا ہوں۔“لہٰذا سیرا نے اسے 170پاﺅنڈ میں یہ فروخت کر دیا۔ اس کے بعد اسے دیگر درجنوں مردوں کی طرف سے بھی ایسی فرمائشیں وصول ہونے لگیں اور یہ سلسلہ چل نکلا۔