دنیا کا خشک ترین مقام، جہاں 20لاکھ سالوں سےبارش نہیں ہوئی


جب بھی کسی خشک مقام کے بارے میں سوچا جائے تو ذہن میں کسی صحرا کا نام ہی آتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ دنیا کا خشک ترین مقام انٹارکٹکا میں ہے۔ اس جگہ کو خشک وادی(ڈرائی ویلی) کہتے ہیں۔ اس علاقے میں پچھلے 20 لاکھ سالوں سے بارش نہیں ہوئی۔یہ وادی 4800مربع کلومیٹرپر پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں پر جھیل ویڈا، جھیل وانڈا، جھیل بونی اور دریائے اونکس بھی ہیں لیکن یہاں کبھی بھی پانی کا اضافہ نہیں ہوا۔

جھیل بونی میں تو پانی پر 3 سے 5 میٹر برف کی تہہ ہے۔ اس برف میں بہت سے جانور بھی مرنے کے بعد ممی بن چکے ہیں۔
اس وادی میں بارش نہ ہونے کی وجہ پہاڑوں سے آنے والی نیچے کے رخ پرچلنے والی ہوائیں ہیں۔
ان ہواؤں میں اتنی زیادہ نمی ہوتی ہے کہ زمین کی کشش ہواؤں کو نیچےہی رکھتی ہے اور وادی میں پہنچنے نہیں دیتی۔
اس وادی میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

دنیا میں دوسرا خشک ترین علاقہ صحرائے ایٹاکاما ہے جو چلی اور پیرو کے بیچ واقع ہے۔ اس علاقے میں آبادی تو کوئی خاص نہیں لیکن چند موسمیاتی مراکز ہے۔ کچھ مراکز کےمطابق یہاں سالوں بارش نہیں ہوتی جبکہ ایک مرکز کے مطابق یہاں اوسطاً سال میں ایک ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔