’گزشتہ 16 برس سے میں اور میرا شوہر انتہائی خوش شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں لیکن سوتے علیحدہ گھروں میں ہیں کیونکہ


میاں بیوی کی ازدواجی زندگی ’انتہائی‘ خوشگوار چل رہی ہو اور اس کے باوجود وہ دونوں الگ الگ گھروں میں رہائش پذیر ہوں،یقینا ناقابل یقین بات ہے لیکن آپ یہ جان کر ششدر رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک جوڑا ایک دوسرے سے بہت خوش بھی ہے اوررہتا بھی الگ الگ گھروں میں ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ میاں بیوی 49سالہ کلیرے اور 43سالہ ڈیوڈ برکے ہیں جو برطانوی شہر بریڈفورڈ کے رہائشی ہیں

.

ان کے الگ رہنے کی عجیب منطق ہے. ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے. کلیرے اور ڈیوڈ کی شادی کو 16سال گزر چکے ہیں اور اس عرصے میں انہوں نے صرف ایک رات اکٹھے ایک چھت کے نیچے گزاری ہے. روزانہ شام کے وقت ایک گھر میں اکٹھے ہوتے ہیں، ٹی وی دیکھتے ہیں، گپ شپ کرتے ہیں اور پھر ایک فریق، جو دوسرے کے گھر میں آیا ہوتا ہے، اٹھ کر ہاتھ ہلاتا، گڈ بائے کہتا ہے اور اپنے گھر چلا جاتا ہے.دونوں کے گھر ایک دوسرے سے 4میل کے فاصلے پرواقع ہیں. کلیرے کا کہنا ہے کہ ”میں آزادانہ زندگی جینا پسند کرتی ہوں، مجھ سے اپنی زندگی میں کسی کی بے جا مداخلت برداشت نہیں ہوتی. چنانچہ ہم الگ رہ رہے ہیں

اور بہت خوش ہیں. میں بیک وقت شخصی آزادی اور ازدواجی زندگی دونوں سے لطف اندوز ہو رہی ہوں. ہم نے شادی کی رات ایک ساتھ گزاری تھی جو بہت ناخوشگوار تجربہ تھا، تب سے ہم الگ رہ رہے ہیں. ہم اکثر ایک ساتھ رہنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن ایسا کبھی ہو نہیں پایا، کیونکہ ہماری ازدواجی زندگی قائم ہے اور پرسکون گزر رہی ہے تو کیوں ہم اس میں تبدیلی لائیں.“