کسی بھی بیٹی کے لئے باپ کا لفظ تحفظ کے احساس کا نام ہوتا ہے، باپ دنیا کے بے رحم تھپیڑوں سے اپنی بیٹی کو بچاتا ہے مگر دنیا میں سنگدلی کی مثالیں موجود ہیں اور روزانہ ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ انسانیت شرما جاتی ہے، ملائشین پولیس نے ایک فرد کو اپنے بیٹی کے ساتھ سینکڑوں بار جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے. ملائیشین پولیس کے مطابق انہوں نے ایک 36سالہ فرد کو اپنی 15سالہ بیٹی کے ساتھ 600سے زیادہ بار جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے.
ملزم پر 626جنسی مقدمات قائم کئے گئے ہیں اگر مبینہ شخص پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اسے12ہزار سال جیل میں گزارنا پڑیں گے. پولیس تحقیقات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مبینہ ملزم نے جنوری میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کی15سالہ بیٹی نے ماں کے ساتھ رہنے کی بجائے باپ کو فوقیت دی ،اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا شروع کردی ،یہ واقعہ پولیس کی نظروں میں اس وقت آیا جب بیٹی نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان چھے ماہ بعد ہونے والی ملاقات میں اپنی ماں سے کہی ، لڑکی کی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا