غریدہ فاروقی نے جس ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھا تھا اس نے تھانے میں درخواست دے دی


نجی ٹی وی کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کیخلاف تھانہ سندر میں گھریلو ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور اس پر تشدد کرنے پر کارروائی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے . اے آر وائے نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ آمنہ ظفر کی والدہ نسیم بی بی زوجہ ظفر اقبال نے موقف اختیار کیاہے کہ ان کی بیٹی پچھلے دو ماہ سے غریدہ فاروقی کے گھر پر کام کر رہی تھی ایک ہفتہ قبل ان کا فون آیا اور انہوں نے کہ اپنی بیٹی کو لے جاﺅ ،میں گئی اور اپنی بیٹی کو واپس گھر لے آئی ،ہم نے غریدہ فاروقی سے دو مہینے کی تنخواہ کا مطالبہ کیا تو انہو ںنے کہا کہ تین چار دن کیلئے اپنی بیٹی کو چھوڑ جاﺅ اور میں پھر اپنی بیٹی کو چھوڑ آئی اور انہو ںنے کہا کہ 22تاریخ کو تنخواہ لے جانا .

نسیم بی بی کا کہناتھا کہ 15تاریخ سے 19تاریخ تک ہماری بیٹی سے بات ہوتی رہی لیکن 20سے 22تاریخ کے درمیان رابطہ نہ ہو پایا تو میں تھک ہار کر غریدہ فاروقی کے گھر چلی گئی اور اپنی بیٹی کے بارے میں دریافت کیا اور آگے سے انہو ںنے کہا کہ مجھے تمہاری بیٹی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ،میری بیٹی نے ہماری باتوں کی آواز سن لی اور زو ر زور سے دروازہ پیٹنا شروع کردیا ہم نے فوری پولیس کو کال کی اور انہوں نے آکر ہماری بیٹی کو بازیاب کروایا ،غریدہ فاروقی نے ہماری بیٹی کو تین دن تک بھوکا اورپیاسہ رکھا .خاتون کا کہناتھا کہ وہ شاہ جمال فازیہ کالونی کی رہائشی ہے .واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان پر مبینہ طو رپر گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے سے متعلق الزام عائد کیا گیا تھا .