بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار بننے والی دس سالہ بچی کے ہاں آج ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے. قبل ازیں اس بچی کے اسقاط حمل کی درخواست ملکی عدالت عظمی نے مسترد کر دی تھی.
چندی گڑھ میں جس ہسپتال میں بچی کے ہاں پیدائش ہوئی، وہاں کی انتظامیہ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں. اس دس سالہ لڑکی کو اس کے ایک انکل نے کئی ماہ تک متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا. تاہم اس کے حاملہ ہونے کا پتہ گزشتہ ماہ اس وقت چلا، جب وہ پیٹ میں تکلیف کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچی.بھارتی قوانین بیس ہفتوں سے زائد عرصے کے حمل کی اسقاط کی اجازت نہیں دیتے. ایسا صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ماں کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہو.