آپ کو انڈروئیر اور تولیہ کتنی مرتبہ استعمال کے بعد ضرور دھولینا چاہیے؟


ہمیں لاحق ہونے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ صفائی کا نہیں ہونا ہے.ہم کئی ایسی اشیاءلمبے عرصے تک استعمال کرتے رہتے ہیں جن کو کچھ عرصے کے بعد ضرور تبدیل کرلینا چاہیے.

ایسی ہی کچھ چیزیں ہمارا تولیہ،انڈرویئر اور ٹوتھ برش ہیں.ماہرین صحت نے انہیں تبدیل کرنے کا ایسا مشورہ دیاہے جس پر عمل کرکے آپ بھی سنگین بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،آئیے آپ کو بھی اس کے بارے میں بتاتے ہیں.

انڈرویئر
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہماراانڈرویئر صاف نہ ہو تو اس کی وجہ سے پیشاب کی انفیکشن سمیت نمونیا اور خون میں انفیکشن جینی بیماریاں ہوسکتی ہیں.یونیورسٹی آف سیلفورڈ کی ڈاکٹر لیزا ایکرلے کا کہنا ہے کہ انڈرویئر کو ایک بار استعمال کرنے کے بعد ضرور دھونا چاہیے اور ایک سال کے اندر آپ کو چاہیے کہ نیا انڈڑویئر خرید کر پرانے کو پھینک دیا جائے.ایک اور ماہر صحت پروفیسر سیلی بلوم فیلڈ کا کہنا ہے کہ اسے 30سے40ڈگری سینٹی گریڈ والے پانی میں دھونا ضروری ہے اور اگر گھر میں کوئی بیمار ہوتو پانی کا درجہ حرارت 60ڈگری سینٹی گریڈ رکھیں تاکہ تمام جراثیم دھلتے ہوئے ختم ہوجائیں.

تولیہ
جو تولیہ ہم استعمال کرتے ہیں وہ اپنے اندر ہماری جلد کے مردہ خلیے اور بیکٹیریا جذب کرلیتا ہے جو کہ نمی اور ہلکے درجہ حرارت میں تیزی سے پرورش پانے لگتے ہیں.اگر تولیوں کو گھر کے افراد آپس میں بھی استعمال کریں تب بھی جراثیم ایک فیملی ممبر سے دوسرے کو منتقل ہوجاتے ہیںاور ہمیں جلد کی بیماریاں اور مختلف طرح کی انفیکشنز ہوسکتی ہیں.نیویارک کے مائیکروبائیولوجسٹ فلپ ٹیرنو کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تین بار استعمال کے بعد تولیہ کو دھو لینا چاہیے.اسے60ڈگری سینٹی گریڈ کے پانی کے ساتھ انٹی بیکٹیریل صابن کے ساتھ دھوناچاہیے.

توٹھ برش
ایک ٹوتھ برش میں تقریباًدس ملین جراثیم ہوتے ہیں اور ان سے زکام جیسی بیماریاں پھیلتی ہیں.برطانوی ڈاکٹر اوچینااوکیے کا کہنا ہے کہ ٹوتھ برش کو کبھی بھی کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح ہیپاٹائٹس سی جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں.اس کا کہنا ہے کہ آپ کو چاہیے کہ ٹوتھ برش کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک استعمال کیا جائے لیکن ساتھ ہی یہ انتہائی ضروری ہے کہ برش کو باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جائے اور اسے ڈھکن لگا کرباتھ روم کی الماری میں رکھا جائے.مہینے میں ایک بار برش کو گرم پانی سے صاف کرکے اسے باہر ہوا میں رکھ کر خشک کیا جائے .