اگر آپ کے ہاتھ میں یہ لکیر موجود ہے تو


محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا لیکن بعض اوقات ہم بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور نتیجہ ہمارے حق میں آنے کی بجائے مخالف آتا ہے۔جس کی وجہ کچھ لوگ ہماری ہاتھوں میں موجود لکیروں کو کہتے ہیں،آئیے آپ کو کچھ ایسی لکیروں کے بارے میں بتاتے ہیں جو اگر آپ کے ہاتھ میں موجودہوں تو آپ امیر اور کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔
سیدھی لائن
اگر آپ کے ہاتھ میں درمیان میں سیدھی لکیر ہو اور یہ ٹوٹی ہوئی نہ ہوتو آپ کے پاس بہت زیادہ پیسہ آئے گا اورآپ امیرانسان بن جائیں گے۔
انگلیوں کے ابھار
اگر آپ کی انگلیوں کے پوروں میں ابھار ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ زندگی میں کامیاب ہونے کے ساتھ امیر ہوجائیں گے۔
سفید تِل
اگر آپ کے ہاتھ میں تِل ہے تو یہ بھی خوش بختی کی علامت ہے اور آنے والے دنوں میں آپ بہت کامیاب ہوںگے۔

قسمت کی لکیر
اگر آپ کی قسمت کی لکیر(یہ لکیر ہاتھ کے درمیان میں ہوتی ہے)کلائی تک چلی گئی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ پیدائشی خوش قسمت ہونے کے ساتھ آنے والی زندگی میں ڈھیروں پیسہ کمانے کے ساتھ بہت سے دوست بنائیں گے۔
قسمت کی دو لکیریں
اگر آپ کے ہاتھ میں قسمت کی دو لکیریں ہیںاور یہ ساتھ ساتھ بغیر ٹوٹے ہوجاتی ہیں تو یہ بھی خوش بختی اور دولت کی نشانی ہے۔