نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ بدترین شکست سے دوچار ہونے کے بعد افغانستان سے اپنی زیادہ تر فوج نکال چکا ہے اور باقی ماندہ بھی نکالنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے لیکن بدنام زمانہ نجی ملٹری کمپنی ’بلیک واٹر‘ کے بانی نے افغان جنگ کے حوالے سے ایسی خواہش کا اعلان کردیا ہے جس سے ایک بار پھر افغانستان میں میدانِ کارزار گرم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ملٹری ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے کہا ہے کہ ”میں اپنی ذاتی ایئرفورس کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں فضائی جنگ کی شدت بڑھانا چاہتا ہوں۔“