دبئی سٹی(10 اگست-2017) متحدہ عرب امارات میں ایک غیر ملکی شہری کی اہلیہ نے جب واٹس ایپ کے ذریعے یہ پیغام بھیجا کہ وہ دوستوں کے ساتھ باہر جا رہی ہے تو اس نے اپنا شک دور کرنے کے لئے فیصلہ کیا کہ ذرا گھر جاکر دیکھ ہی لے.گھر پہنچا تو اہلیہ تو گھر پر اکیلی تھی لہٰذا وہ مطمئن ہو کر واپس دفتر چلا گیا، لیکن کچھ دیر بعد ہی پولیس ایک ایسی خبر لے کر اس کے پاس آن پہنچی کہ بیچارے کے پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی.
پولیس نے بتایا کہ اس کی بیگم ایک نوجوان کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہی تھی، لیکن کچھ دیر پہلے نوجوان نے فرار کی کوشش میں دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی اور ٹانگیں تڑوابیٹھا. بعد میں پتا چلا کہ زخمی ہونے والا نوجوان مذکورہ خاتون کے شوہر کا ہم وطن اور دوست تھا. خاتون کے شوہر اور اس کے زخمی دوست دونوں کا تعلق شام سے ہے اور وہ انٹرنیشنل سٹی میں مقیم تھے. شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک کمپنی میں باورچی کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی 21 سالہ اہلیہ کا تعلق اردن سے ہے. اس نے چند ماہ قبل اپنے دوست کا اس سے تعارف کروایا تھا اور اس کے بعد سے ہی معاملہ گڑبڑ ہوگیا تھا. وقوعہ کے روز وہ اپنے گھر کا چکر لگانے کے بعد دفتر میں واپس آچکا تھا جب پولیس اس کے پاس افسوسناک خبر لے کر آئی. دراصل جب وہ گھر گیا تھا تو اس کے دوست نے کھڑکی سے باہر چھلانگ لگائی اور ہڈیاں تڑوابیٹھا تھا. لوگ اسے ہسپتال لے کر گئے اور ساتھ ہی پولیس کو بھی اطلاع کردی گئی تھی. خاتون اور اس کے آشناءنے پولیس کے سامنے اعتراف کر لیا کہ ان کے درمیان ناجائز تعلقات تھے اور وہ جب بھی اکٹھے ہوتے تو شراب بھی پیتے تھے. دونوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے.