APP43-27
ISLAMABAD: April 27 Chief of the Awami Muslim League Sheikh Rashid Ahmed has called upon all the political forces of the country to forge unity and shun their petty differences to steer the country out of prevailing critical geo-political situation. Country can neither afford mid-elections nor any political jugglery. Further dely in unification would be fatal to the national integrity, he said talking with APP. (Match the picture with interview slugged Unity sought to deal with confronting geo-political situation already been released. APP photo by Javed Qureshi
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 14 شہداءکی بددعا لگی ہے اور اب یہ گلی گلی، سڑک سڑک چکر کاٹیں گے مگر بددعا نہیں چھوڑے گی۔ میں کہتا ہوں کہ اگر جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آئی آر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف کٹے گی۔
لاہور میں عوامی تحریک کے تحریک سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) والے ان کی وجہ سے نکل رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ یہ عدلیہ اور فوج کے خلاف نکل رہے ہیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ عدلیہ نظریہ ضرورت اور فوج پنجاب پولیس بن جائے جبکہ نیب ریفرنس پر ہمینہ بلایا جائے اور کچھ نہ پوچھا جائے۔ نواز شریف فوج سے این آر او مانگ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس کھولنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے کی ہے اور اگر ریفرنس نہ کھولے گئے تو میں عدلیہ کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹاﺅں گا۔ نواز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 14 شہداءکی بددعا لگی ہے اور اب یہ گلی گلی، سڑک سڑک چکرکاٹیں گے لیکن بددعا نہیں چھوڑے گی ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آئی آر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف کٹے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جب وہ کہتے تھے کہ پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہو گا تو کوئی نہیں مانتا تھا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آپ مریم کو بینی فشری کہہ رہے ہیں، کیا لندن کے کسی اٹارنی جنرل کا خط لگا ہے۔ اس کے بعد والیم 10 کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تو جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ والیم نمبر 10 کو کھولا جائے اور پڑھو 123 نمبر صفحہ جس پر خواجہ حارث کہنے لگے کہ بس بس۔۔۔شیخ رشید نے اس موقع پر 13 اگست کو راولپنڈی میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو اپنے خرچے اور اپنے کھانے پر آنے کی دعوت بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے عوامی تحریک والا وعدہ کرنا، مسلم لیگ (ن) والا وعدہ نہ کرنا ۔