درجنوں مردوں کا مستقبل تباہ کرنے والی یہ 30 سالہ نوجوان لڑکی دراصل کون ہے؟ جان کر مرد کسی خوبصورت اجنبی لڑکی کو دیکھتے ہی دور بھاگنے لگیں گے


انٹرنیٹ پر لوگوں کے ساتھ فراڈ کوئی نئی بات نہیں لیکن ایک لڑکی ایسی ہے جو اب تک درجنوں مردوں کا مستقبل تباہ کر چکی ہے۔ اس خوبرو حسینہ کو دیکھ کر ہر کوئی اس کے ساتھ دوستی کا خواہش مند ہوتا ہے، لیکن اس کی اصلیت جان کر ہر مرد اس سے دور بھاگنے کی کوشش کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میا ایش نامی یہ 30سالہ لڑکی اچھی تعلیم یافتہ اور انتہائی خوبصورت ہے۔ یہ لندن میں رہتی ہے اور کامیاب فوٹوگرافر ہے اور انٹرنیٹ پر محبت کی متلاشی ہے۔یہ وہ معلومات ہیں جو اس کی پروفائل میں درج ہیں۔ فیس بک پر اس کے 500 اور لنکڈ ان پر ہزاروں فرینڈز ہیں۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی اس کا ایک اکاﺅنٹ ہے۔ لیکن درحقیقت یہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ لوگوں کو پھنسانے کے لیے اس لڑکی کی تصاویر اور دیگر معلومات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک ان سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے درجنوں لوگوں کو پھنسا کر انہیں بھاری رقوم سے محروم کیا جا چکا ہے۔ میا ایش کے نام سے بنائے گئے تمام اکاﺅنٹس اس قدر اصلی معلوم ہوتے ہیں کہ کوئی شک نہیں کرسکتا، چنانچہ مرد آسانی کے ساتھ اس کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ ان اکاﺅنٹس کے ذریعے لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کی جاتی ہیں، انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اور رقوم ہتھیائی جاتی ہیں۔